دھماکہ خیز مواد اورجدید ہتھیار سپلائی کرنیوالے ملزم کو28سال قید کی سزا اورجائیدادضبط کرنے کا حکم

بدھ 4 مارچ 2015 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اورجدید ہتھیار سپلائی کرنیوالے ملزم کو28سال قید کی سزا اورجائیدادضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو تھانہ لوئرمال کے تفتیشی افسرنے چالان پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ملزم طارق دہشت گردوں کو دھماکہ خیز مواد اور جدید ہتھیار سپلائی کرتا تھا اور اس کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا اور دھماکہ خیز مواد بھی برا?مد کیا تفتیش میں بھی ملزم قصور وار پایاگیا ہے دوران سماعت ملزم کے وکیل نے بتایاکہ پولیس نے مخالفین سے سازباز کرکے مقدمہ میں نامزد کیا لہذ بری کیاجائے عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم طار ق کو 28سال قید کی سزا اور جائیداد ضبط کرنے کاحکم سنا دیا۔