سانحہ سیالکوٹ کے سات ملزموں کی سزائے موت اور چھ کی عمر قید کی اپیلیں خارج

بدھ 4 مارچ 2015 19:32

سانحہ سیالکوٹ کے سات ملزموں کی سزائے موت اور چھ کی عمر قید کی اپیلیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ کے سات ملزموں کی سزائے موت اور چھ کی عمر قید کی اپیلیں خارج کردیں جبکہ سابق ڈی پی او سمیت 9پولیس اہلکاروں کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزموں نے دائر اپیلوں کی سماعت کی عدالت کے روبرو ملزمان کی طرف سے دائر درخواستوں میں موقف اختیارکیاکہ جس وقت یہ وقوعہ ہوا اس وقت یہ جائے وقوعہ پر موجود ہی نہیں تھے اور ان کا منیب اور مغیث کے قتل سے کوئی تعلق ہے ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایالہذا اپیلیں منظور کرکے بری کیاجائے دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایاکہ سانحہ سیالکوٹ میں 22ملزموں نے منیب اورمغیث کو ڈنڈے مار مار کر قتل کیا جس کس سب سے بڑا ثبوت ویڈیو بھی موجود ہے جس پرمقدمہ میں نامزد 7ملزمان جمیل،راشد،اقبال،سرفراز،امین،علی رضا اور شفیق کو سزائے موت ،6ملزموں کو عمر قید اور9پولیس اہلکاروں کو3،3سال قید کی سزا سنائی تھی لہذا ملزموں کی اپیلیں خارج کی جائیں فاضل بینچ نے کمرہ عدالت میں دونوں بھائیوں کے قتل کی وڈیودیکھنے اور تمام دلائل سننے کے بعد 13ملزموں کی اپیلیں خارج کردیں جبکہ شک کافائدہ دیکر سابق ڈی پی او سمیت 9پولیس اہلکاروں کو بری کردیا۔