سینٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپر صوبائی الیکشن کمیشن کو بھجوا دئیے گئے

بدھ 4 مارچ 2015 19:33

سینٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپر صوبائی الیکشن کمیشن کو بھجوا دئیے گئے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) سینٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپر صوبائی الیکشن کمیشن کو بھجوا دئیے گئے ہیں خیبر پختونخواہ اسمبلی میں سینٹ الیکشن کیلئے ہونیوالے انتخابی عمل کیلئے بیلٹ پیپر صوبائی الیکشن کمیشن نے تیار کرلئے ہیں جبکہ بیلٹ بکس سمیت دیگر کاغذات بھی مکمل کئے گئے ہیں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کے دوران موبائل فون کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی ہوگی- سینٹ انتخابات کیلئے مسرت خان کو ریٹرننگ آفیسر  جبکہ طالب حسین  خوشحال زادہ  ریاض احمد خٹک  سید ظہور شاہ اور سہیل احمد کو پولنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ووٹرز سیکرین بھی صوبائی اسمبلی پہنچائے گئے ہیں- الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پولنگ ایجنٹ کے سامنے بیلٹ بکسز کو سیل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :