دنیا کی عجیب ترین طلاقیں۔ فیس بک طلاق، وٹس ایپ طلاق اور ٹوئیٹر طلاق کے ساتھ ساتھ پیپسی طلاق اور محبت کی طلاق

بدھ 4 مارچ 2015 20:48

دنیا کی عجیب ترین طلاقیں۔ فیس بک طلاق، وٹس ایپ طلاق اور ٹوئیٹر طلاق ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء) دنیا کی عجیب ترین طلاقیں۔ فیس بک طلاق، وٹس ایپ طلاق اور ٹوئیٹر طلاق کے ساتھ ساتھ پیپسی طلاق اور محبت کی طلاق سعودی ٹی وی ، چینل 1، کے پروگرام میں ماہر سماجیات ڈاکٹر عبدالعزیز الزیر نے کچھ ایسے واقعات بتائے جن میں طلاق دینے والوں نے انتہائی معمولی وجوہات پرطلاقیں دی ۔
محبت کی وجہ سے طلاق
طلاق کے لیے محبت کا وجہ بننا ایک عجیب ترین بات ہے مگر یہ سچ ہے کہ سعودی عرب میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس لیے طلاق دی کہ وہ اس سے محبت کرتی تھی۔

مذکورہ بیوی کو اپنے شوہر سے محبت تھی جس کا اظہار کرنے کے لیے وہ ائیر پورٹ پر اپنے شوہر کا ہاتھ اور بازو پکڑ کر چل رہی تھی۔ مرد نے کئی دفعہ بیوی کو اپنا ہاتھ پکڑنے سے منع کیا مگر وہ اصرار کرتی رہی۔

(جاری ہے)

اس پر مرد نےاسے طلاق دےدی۔
شادی کی تقریب میں ہی طلاق
سعودی عرب میں ہونے والی ایک شادی کے بعد شوہر نے اپنی بیوی کا گھونگھٹ اٹھا یا اور اسے طلاق دے دی۔

مرد کے بقول یہ وہ عورت نہیں جسے وہ جانتا تھا۔ مرد نے یہ کہتے ہوئے طلاق دے دی کہ تم وہ نہیں ہو جسے میں جانتا ہوں، تم میرے تصور کےمطابق نہیں ہو، میں معافی چاہتا ہوں ، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔
ٹوئیٹر اور فیس بک طلاق
کویت سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی بیوی پر طلاق کا مقدمہ کیا ہے۔ شوہر نے عدالت میں بتایا کہ اس کی بیوی کے سوشل میڈیا پر 2000 مردوں سے تعلقات ہیں۔

مرد نے کہا کہ اس کی بیوی کے فیس بک پر 1200 اور ٹؤئیٹر پر 800مرد ”فرینڈ“ ہیں۔شوہر نے مزید یہ بھی کہا طلاق کے بعد بچوں کو اس کی تحویل میں دیا جائے کیونکہ اس بیوی سوشل میڈیا استعمال کرنے کی وجہ سے بچوں پر توجہ نہیں دے سکے گی۔
وٹس ایپ کی وجہ سے طلاق
سعودی عرب کے ایک شوہر نے اپنی بیوی کو اس لیے طلاق دی کہ اُس نے اس کا وٹس ایپ میسج نظر انداز کر دیا تھا۔

مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب کام پر گئے ہوئے شوہر نے اپنی بیوی کو کئی دفعہ کال کی مگروہ اسے جواب نہ دے سکی۔شوہر نے وٹس ایپ پر میسج بھیجا مگر جواب نہ آیا۔ اس پر شوہر پریشان ہو کر کام چھوڑ کر گھر گیا۔گھر پہنچ کر شوہر نے دیکھا کہ اس کی بیوی ٹی وی کے سامنے بیٹھی ہے۔جب شوہر نے اپنے میسج کے بارے میں پوچھا تو بیوی نے کہا کہ وہ اس وقت اپنی دوست سے بات کر رہی تھی۔

اس پر شوہر نے فوراً ہی اسے طلاق دے دی۔
پیپسی طلاق
طلاق کا یہ عجیب ترین کیس بھی سعودی عرب میں ہی سامنے آیا۔ ایک شوہر نے اپنی بیوی کو کہا کہ آئندہ وہ پیپسی نہ پیا کرے۔بدقسمتی سے ایک دن شوہر کی غیر موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے بیوی پیپسی کی بوتل گھر لے آئی اور پی لی۔ گھر آنے پر شوہر کو پیپسی کی خالی بوتل مل گئی۔ اس پر شوہر نے چار بچوں کے باوجود بیوی کو طلاق دے دی۔

متعلقہ عنوان :