سرفراز احمد کی تکنیک آسٹریلین وکٹوں کیلئے موزوں نہیں :وقار یونس،
وکٹ کیپر کو اسی لئے بطور اوپنر فائنل الیون میں شامل نہیں کیا جا رہا :قومی ٹیم کے کوچ کی اچھوتی وضاحت
بدھ 4 مارچ 2015 20:55
نیپئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء)قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے سرفراز احمد کو ٹیم میں نہ شامل کرنے کی وجہ بتا دی ، کہتے ہیں اوپنر کی تکنیک یہاں کی وکٹوں کے مطابق نہیں ، کوچ نے کہا کہ محمد عرفان کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں اگلے میچ کا حصہ ہوں گے۔
(جاری ہے)
نیپئیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی تکنیک یہاں کی وکٹوں کے لیے مناسب نہیں ، اس لیے سرفراز بطور اوپنر ٹیم میں شامل نہیں ہیں ، وقاریونس نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ، امید ہے کہ وہ اگلا میچ کھیلے گا ، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی میچ ہار چکی ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قومی ٹیم میں بھی کم بیک کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ قومی کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ جیسی مضبوط حریف ٹیم کے خلاف زیادہ محنت کی ضرورت ہو گی۔ وقاریونس نے کہا کہ یو اے ای کے خلاف کامیابی سے ٹیم میں اعتماد آیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.