سندھ ، پنجاب میں اگلے سال بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول مسترد
بدھ 4 مارچ 2015 21:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب میں اگلے سال سولہ جنوری کو بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کر دیا۔ اگست میں الیکشن کرانے کا شیڈول دیں اور حلقہ بندیاں ایک ساتھ جولائی میں مکمل کریں۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول پیش کیا گیا ۔ سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب کیلئے الیکشن کمیشن کی تاریخیں مسترد کر دیں۔
عدالت نے کہا پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول اگست کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے۔(جاری ہے)
جسٹس سرمد نے دوران سماعت کہا پنجاب اور سندھ کی حلقہ بندیاں ایک ساتھ شروع کی جائیں۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن سولہ مئی اور خیبر پختونخوا میں سات جون کو ہونا تھے۔ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں اگلے سال جنوری سے کرائے جانا تھے۔ واضح رہے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے آج بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کی اور پنجاب سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج رات پونے آٹھ بجے تک طلب کیا تھا۔ کنٹونمنٹ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی جمع کرانے کو کہا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.