وزیر اعلیٰ اوروزراءکے کھانوں کی تازگی برقرار رکھنے والے لگژری ریفر ٹرک کی خریداری کا فیصلہ واپس ،حکومت نے ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا

بدھ 4 مارچ 2015 22:25

وزیر اعلیٰ اوروزراءکے کھانوں کی تازگی برقرار رکھنے والے لگژری ریفر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اوروزراءکے کھانے پینے کی اشیاءکی تازگی برقرار رکھنے کے لئے لگژری ریفر ٹرک کی خریداری کا فیصلہ واپس لے لیاہے،اس سلسلے میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے لاہور ہائی کورٹ میں تحریری جواب بھی داخل کردیا ہے ،لگژری ٹرک کی خریداری کے خلاف درخواست پر مزید سماعت حتمی بحث کے لئے 16مارچ تک ملتوی کر دی گئی تھی تاہم لگژری ریفر ٹرک کی خریداری کا فیصلہ واپس لینے سے متعلق جواب پہلے ہی داخل کردیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے اسے ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔

(جاری ہے)

یہ درخواست چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزراء سمیت وی آئی پیز کے لئے کھانے پینے کی اشیاءکی حرارت اورٹھنڈک برقرار رکھنے کے لئے ساڑھے 27لاکھ روپے کا لگژری ریفر ٹرک خرید رہی ہے، ٹرک کی خریداری کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ، درخواست گزا رکے مطابق پنجاب حکومت عوام کا پیسہ حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ کر کے کفایت شعاری پالیسی کی خلاف ورزی کر رہی ہے ، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل احمد حسن نے تحریری جواب عدالت عالیہ میں پیش کردیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ یہ بات درست ہے کہ لگژری ریفر ٹرک کے لئے سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی گئی تھی تاہم وزیر اعلیٰ نے ٹرک کی خریداری کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، عدالت نے جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنالیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :