ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم مسلسل فتوحات کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گئی

بدھ 4 مارچ 2015 23:40

ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم مسلسل فتوحات کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) پاکستانی ٹیم مسلسل دو کامیابیوں کے بعد رواں ورلڈ کپ میں گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گئی۔ لگا تار دو فتوحات کے بعد گرین شرٹس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔ گروپ بی میں بھارتی ٹیم مسلسل تین کامیابیوں کے بعد سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ تین میچز جیت کر دوسرے نمبر پر موجود ہے، ویسٹ انڈین ٹیم دو میچز جیت کر بہترین رن ریٹ کی بنائپر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی ٹیم دو میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان نے زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔ آئرش ٹیم بھی تین میچوں میں سے دو جیت کر پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ گروپ بی میں بھارت اور جنوبی افریقہ نے کوارٹر فائنل کیلئے پوزیشن مستحکم کر دی ہے تاہم پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کو ابھی سرتوڑ کوشش کرنا ہو گی۔