شہریار خان کی یو اے ای کیخلاف جیت پر ٹیم کو مبارکباد،

متحدہ عرب امارات کے خلاف پاکستان کی شاندار جیت کی خوشی ملک بھر سمیت کرکٹ بورڈ میں بھی منائی گئی، ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری جیت پوری ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے اہم ہے، شہریار خان

بدھ 4 مارچ 2015 23:43

شہریار خان کی یو اے ای کیخلاف جیت پر ٹیم کو مبارکباد،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ میں پاکستان کی یو اے ای کے خلاف بڑی جیت پر چیئرمین شہریار خان نے ٹیم کو ٹیلی فون پر مبارکبار دی۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف پاکستان کی شاندار جیت کی خوشی ملک بھر سمیت کرکٹ بورڈ میں بھی منائی گئی۔ چیئرمین شہریار خان نے ٹیم کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ سے گفتگو میں اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری جیت پوری ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے اہم ہے۔ شہریار خان نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے آئندہ میچوں میں بھی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :