ہربھجن سنگھ کا بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا سے شادی کا فیصلہ

جمعرات 5 مارچ 2015 10:30

ہربھجن سنگھ کا بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا سے شادی کا فیصلہ
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مارچ ۔2015ء )بھارتی ٹیم کے آف سپنر ہر بھجن سنگھ اور بھارتی اداکارہ گیتا بسرا نے شادی کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گےاوراس کے لئے دونوں نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں، ہربھجن اور گیتا بسرا کی دوستی کے چرچے کافی عرصے سے عام ہیں اور اکثر دونوں ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں جب کہ بالی ووڈ اداکارہ بھی اکثر ان میچوں میں نظر آتی ہیں جس میں ہربھجن سنگھ کھیل رہے ہوتے ہیں تاہم دونوں اپنے قریبی تعلق کے حوالے سے ہمیشہ انکار کرتے رہے۔