وارنر کے زوردار اسٹروک سے اسٹینڈ میں موجود ننھے افغان شائق کا ہاتھ زخمی ہوگیا

جمعرات 5 مارچ 2015 10:36

وارنر کے زوردار اسٹروک سے اسٹینڈ میں موجود ننھے افغان شائق کا ہاتھ ..
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مارچ ۔2015ء ) متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے زور دار سٹروک سے سٹینڈز میں موجود ننھے افغان شائق کا ہاتھ زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور افغانستان کے میچ کے دوران گیند جب کراؤڈ کی جانب لپکی تو اگلی رو میں بیٹھے2 افراد کیچ پکڑنے کی کوشش میں ایک دوسرے پر گر پڑے، عقب میں موجود بچے نے آخری لمحات میں اپنا ہاتھ آگے کردیا جس سے اسے شدید چوٹ پہنچی، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا والد موبائل فون پر مصروف تھا۔ بعد میں جب کیمرے نے اسے دکھایا تو اس کا ہاتھ پٹیوں میں لپٹا ہوا تھا تاہم چہرے پر مسکراہٹ تھی۔

وارنر کے زوردار اسٹروک سے اسٹینڈ میں موجود ننھے افغان شائق کا ہاتھ ..

متعلقہ عنوان :