محمد عرفان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر۔۔۔ محمد عرفان فٹ‌ ہو گئے!!!!

جمعرات 5 مارچ 2015 10:44

محمد عرفان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر۔۔۔ محمد عرفان فٹ‌ ہو گئے!!!!

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے انجرڈ ہونے والے فاسٹ باولر محمد عرفان کے پرستاروں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ اگلے میچ میں اپنے فیورٹ باولر کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں پھسل کر زخمی ہونے کے بعد میدان چھوڑں ے والے محمد عرفان کی انجری کو معمولی نوعیت کا قرار دیا گیاہے۔گرین شرٹس کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ عرفان کو دائیں کولہے پر چوٹ آئی تھی، ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں ہے، امید ہے وہ اگلا میچ کھیلیں گے۔واضح رہے محمد عرفان یو اے ای کے خلاف میچ میں پھسل کر زخمی ہونے کے بعد دوبار اسٹیڈیم میں آکر واپس جانے پر مجبور ہوئے تھے جس کی وجہ سے اگلے میچ میں ان کی شرکت مشکوک نظر آرہی تھی۔

متعلقہ عنوان :