حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کر کے دکھا دی، اپنے مفاد کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا: قائد حزب الاختلاف خورشید شاہ

جمعرات 5 مارچ 2015 11:07

حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کر کے دکھا دی، اپنے مفاد کے لیے آرڈیننس جاری کر ..

اسلام آباد(اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : فاٹا اراکین سے متعلق نئے آرڈیننس پر حزب الاختلاف کے قائد خورشید شاہ نے مذمت کا اظہار کیا ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخبات کا شیڈول آنے کے بعد قوانین میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے رات و رات آرڈیننس جاری کر دیا ہے جس چیز میں حکومت کو فائدہ نظر آتا ہے اس پر آرڈیننس آ جاتا ہے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ اقدام اٹھا کر ہارس ٹریڈنگ کر کے دکھا دی ہے. اوررات و رات ہی آرڈیننس جاری کر کے حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی ایک تاریخ رقم کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :