پاکستان کا ورلڈ کپ چانس باقی ہے : جونٹی رہوڈز

جمعرات 5 مارچ 2015 11:10

پاکستان کا ورلڈ کپ چانس باقی ہے : جونٹی رہوڈز
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مارچ ۔2015ء ) جنو بی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہوڈز کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2015ء میں پاکستان کا چانس ابھی معدوم نہیں ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو گفتگو میں روڈز نے کہا کہ مصباح الحق کی قیادت اور یونس خان اور شاہد آفریدی جیسے تجربہ کار پلیئرز کی موجودگی میں نوجوان پاکستان ٹیم کسی بھی لمحے میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ تاہم ، ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی غیر موجودگی سے مخالف ٹیموں نے آرام کا سانس لیا ہو گا۔ 'ہر ٹیم کا ہر بلے باز اجمل کے نہ ہونے سے آرام کی سانس لے رہا ہو گا'۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پلیئرز کو نہ صرف ٹیم کی سطح پر بلکہ انفرادی حیثیت میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :