11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل صرف ایک میچ کھیلا جائے گا
جمعرات 5 مارچ 2015 11:15
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل جمعہ کو صرف ایک میچ کھیلا جائے گا، گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور ویسٹ انڈیز واکا پرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں کل جمعہ کو گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور ویسٹ انڈیز واکا پرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11بجے شروع ہوگا۔
ہفتہ کو مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور جنوبی افریقہ ایڈن پارک آکلینڈ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔اس روزدوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں زمبابوے اور آئرلینڈبیلی رائیو ہوبارٹ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔(جاری ہے)
8مارچ کو مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور افغانستان میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور سری لنکا سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔9مارچ کو صرف ایک میچ کھیلا جائے گا۔گروپ اے کی ٹیمیں انگلینڈاور بنگلہ دیش ایڈیلیڈاوول میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔10مارچ کو صرف ایک میچ کھیلا جائے گا۔گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور آئرلینڈسیڈون پارک ہملٹن میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائیگاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.