آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، قومی ٹیم پول میں چوتھی پوزیشن پر آ گئی

جمعرات 5 مارچ 2015 11:21

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، قومی ٹیم پول میں چوتھی پوزیشن پر آ گئی

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں پاکستان کی چھوٹے میچ میں بڑی جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بڑی چھلانگ لگا دی۔ قومی شاہین اب چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کی یو ای اے کے خلاف شاندار جیت کو ایک تیر سے دو نہیں بلکہ تین شکار کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ قومی شاہینوں نے ایک سو انتیس رنز کی بڑی جیت کے ساتھ دل بھی بڑا کر لیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوائنٹ کے ساتھ چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ گروپ بی سے کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے راہ ہموار کر لی۔ پاکستان کا معاملہ تو ابھی "اگر مگر" میں ہے لیکن پوزیشن اور رن ریٹ میں پہلے سے قدرے بہتری آ چکی ہے۔ سات مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ پول بی کے پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ فور پر نظر دوڑائیں تو ناقابل شکست بھارت 3 میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے پر جنوبی افریقہ 4 میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز 4 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان کے بھی 4 ہی پوائنٹس ہیں جنہوں نے آئرلینڈ سے نمبر فور پوزیشن چھین لی ہے۔