ورلڈکپ میں یواے ای پرفتح کے بعد پاکستان کے کوارٹرفائنل میں رسائی کے امکانات بڑھ گئے
جمعرات 5 مارچ 2015 11:21
نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) ورلڈکپ میں یواے ای پرفتح کے بعد پاکستان کے کوارٹرفائنل میں رسائی کے امکانات بڑھ گئے۔گروپ بی پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھٹے سے چوتھے نمبر پرآگیا۔پندرہ مارچ کو آئرلینڈ کے خلاف کامیابی مصباح الیون کو فائنل ایٹ میں جگہ دلادیگی۔ورلڈ کپ میں بھارت اورویسٹ انڈیز سے ابتدائی دو میچز ہارنے والی پاکستان ٹیم نے عمدگی سے کم بیک کیاہے۔
مصباح الحق الیون نے زمبابوے اوریواے ای کیخلاف لگاتار دومیچز جیت لئے۔ جس کے بعد گروپ بی میں پاکستان چارپوائنٹس اورمنفی صفر اعشاریہ تین آٹھ نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پاکستان چوتھی پوزیشن پرپہنچ گیا۔ہفتے کو پاکستان گروپ بی میں اپنا پانچواں میچ جنوبی افریقا اورپندرہ مارچ کو آئرلینڈ سے کھیلے گا۔(جاری ہے)
آئرش ٹیم ابتدائی دومیچز جیت کر پاکستان سے آگے تھی۔
منگل کوآئرلینڈ کی جنوبی افریقا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعدتین میچوں میں آئرلینڈ کے پوائنٹس چار اورنیٹ رن ریٹ مفنی ایک اعشاریہ ایک تین گرین شرٹس سے کم ہوگیاہے۔آئرلینڈ کو ہفتے کو زمبابوے سے اگلا میچ کھیلے گا۔ دس مارچ کواسکا مقابلہ گروپ کی ٹاپ ٹیم بھارت سے ہوگا۔ آئرلینڈ کی زمبابوے سے شکست پاکستان کی کوارٹرفائنل کی منزل آسان کر دے گی۔ لیکن آئرلینڈ کی زمبابوے پرفتح اور پاکستان کی جنوبی افریقا سے شکست کے باوجود آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کیخلاف کامیابی پاکستان کوبہتررن ریٹ کے ساتھ کوارٹرفائنل میں پہنچا دیگی۔ پاکستان کوکوارٹرفائنل کی دوڑ سے باہرکرنے کیلئے آئرلینڈ کوپاکستان ہی نہیں بھارت کوبھی اپ سیٹ شکست دینا ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.