چیئر مین پی سی بی شہریار خان دو روزہ دورے پر بھارت روانہ

جمعرات 5 مارچ 2015 11:30

چیئر مین پی سی بی شہریار خان دو روزہ دورے پر بھارت روانہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مارچ ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان دو روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہریار خان واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہم منصب جگ موہن ڈالمیا سے ملاقات کر کے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکبار دیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے دوران ان سے پاکستان اور بھارت کے درمیان نومبر اور دسمبر 2015ء میں شیڈول سیریز پر تبادلہ خیال کر یں گے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بگ فور کا حصہ ہونے کے باعث پاکستان بھارت کو یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کے لیے راضی کر نے کی کوشش کروں گا ۔