چہرے پر گیند لگنے والی چوٹ سے مجھے اب بھی ڈراوٴنے خواب آتے ہیں،سٹیورٹ براڈ

جمعرات 5 مارچ 2015 11:37

چہرے پر گیند لگنے والی چوٹ سے مجھے اب بھی ڈراوٴنے خواب آتے ہیں،سٹیورٹ ..

ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سٹوئرٹ براڈ نے کہا ہے کہ چہرے پر گیند لگنے سے آنے والی چوٹ کی وجہ سے اب بھی انھیں ڈراوٴنے خواب آتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیورٹ براڈ نے کہاکہ ’مجھے اب بھی ڈراوٴنے خواب آتے ہیں اور میں جب نیند سے بیدار ہوتا ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے میرے چہرے پر گیند لگی ہے۔

‘انھوں نے مزید کہا کہ ’میں جب تھک بھی جاتا ہوں تو مجھے اْڑتی ہوئی گیندیں اپنی طرف آتی دکھائی دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

میرے جبڑے چٹخ جاتے ہیں اور دو گلاس وائن پینے سے میری آنکھوں کے گرد ہلکے پڑ جاتے ہیں۔ ‘اس واقعے کے بعد سٹوئرٹ براڈ نے ماہر نفسیات سے بھی مدد لی تھی اور وہ اس بات کو مانتے ہیں کے اس حادثے کی وجہ سے ان کا کھیل اثر انداز ہوا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ’اس حادثے نے میرے اعتماد کو ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن میں اگلے میچ میں بیٹنگ کے لیے جاتے ہوئے ٹھیک محسوس کر رہا تھا۔ تھوڑا گھبرایا ہوا تھا لیکن ٹھیک تھا۔سٹیورٹ براڈ نے مزید کہا کہ ’شاید اس چوٹ نے میرے چہرے پر زخم سے زیادہ مجھ پر اثر ڈالا ہے کیونکہ یہ ایک شدید چوٹ تھی۔