متحدہ عرب امارات کے پاکستانی نژادشیمان انور بٹ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
جمعرات 5 مارچ 2015 11:48
نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں میں متحدہ عرب امارات کے اسٹار بلے بازشیمان انوربٹ سرِ فہرست آگئے۔شیمان انور نے اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔وہ اب تک چار میچز میں67.50 کی اوسط 270 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 106 رنز بنائے جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ کے خلاف ففٹی مکمل کی۔اس کے بعد کْمار سنگاکارا 4 میچز میں 134.00 کی اوسط 268 بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ میں 117 رنز کا اپنا سب سے بڑا اسکور انگلینڈ کے خلاف کیا ہے۔(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 4 میچز میں 64.50 کی اوسط 258 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
انہوں نے زمبابوے کے خلاف 215 رنز بنا کر ورلڈ کپ کا سب سے بڑااسکور بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔جنوبی افریقہ کے بہترین بلے باز ہاشم آملہ 4 میچز میں 64.25 کی اوسط 257 رنز بنا کر چوتھے درجے پر موجود ہیں۔انہوں نے 159 رنز کی اپنے کیرئر کی سب سے بڑی اننگز اس ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلی ہے۔جبکہ سری لنکا کے اوپنر لہیرو تھری مانے 4 میچز میں 85.33 کی اوسط سے 256 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔انہوں نے اس ورلڈ کپ میں اپنی سب سے بڑی اننگز 139 رنز کی کھیلی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.