وزیر اعظم نواز شریف 20 مارچ کو قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کریں گے

جمعرات 5 مارچ 2015 11:52

وزیر اعظم نواز شریف 20 مارچ کو قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف 20 مارچ کو قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔گذشتہ سال دسمبر میں بھارت میں ہونے والی ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں سلور میڈل حاصل کرنے پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کو ملاقات کے لئے جنوری میں بلایا تھالیکن وزیر اعظم کی مصروفیت کے باعث ملاقات ملتوی کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چار فروری کو ملاقات کے لئے کہا گیا تھا لیکن وزیر اعظم کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ملاقات دوسری دفعہ ملتوی کر دی گئی تھی۔اب ایک دفعہ پھر میاں نواز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ملاقات کیلئے بیس مارچ کا وقت دیا ہے جس میں وزیر اعظم کی طرف سے قومی ہاکی ٹیم کیلئے چیمپیئنز ٹرافی میں سلور میڈل حاصل کرنے پر انعامی رقم کا اعلان بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :