آئی سی سی ورلڈکپ میں بنگال ٹائیگرزنے سکاٹ لینڈکو ہراکرنئی تاریخ رقم کردی

جمعرات 5 مارچ 2015 12:10

آئی سی سی ورلڈکپ میں بنگال ٹائیگرزنے سکاٹ لینڈکو ہراکرنئی تاریخ رقم ..

نیلسن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) آئی سی سی ورلڈکپ میں بنگال ٹائیگرزنے سکاٹ لینڈکو ہراکرنئی تاریخ رقم کردی،بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈکو دلچسپ مقابلے بعد کے بعد 6وکٹوں سے شکست دیدی،سکاٹ لینڈ نے کائل کوئٹزر کے شاندار 156 رنز کی بدولت 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر318 رنز بنائے،پرسٹن مومسن نے 39 اورمیٹ میچن نے 35رنز بنائے، تسکین احمد نے 3، ناصر حسین نے 2وکٹیں حاصل کیں،بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 49ویں اوورز میں حاصل کر لیا،تمیم اقبال 95،محموداللہ 62،مشفق الرحیم 60 ،شکیب الحسن اور صابررحمن 42رنز بناکر نمایاں،سکاٹ لینڈکی طرف سے جوش ڈیوی نے دو وکٹیں حاصل کیں،سکاٹ لینڈ نے کائل کوئٹزرکو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

جمعرات کو یہاں نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں سکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کائل کوئٹزر کے شاندار 156 رنز کی بدولت 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر318 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اسکاٹش ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 13 کے مجموعی اسکور پر گری جب میک لیوڈ 11 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جب کہ ہمیش گارڈینر بھی 19 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔

اس کے بعد میٹ میچن نے کوئٹزر کے ساتھ 78 رنز کی شراکت جوڑی اور وہ 35 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے لیکن کوئٹزر نے شاندار بلے بازی جاری رکھی اور وکٹ کے چاروں طرف شاٹس کھیل کر بنگال ٹائیگرز کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے، انہوں نے 4 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 156 رنز بنائے۔پرسٹن مومسن نے 39 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ رچی بیرنگٹن کے درمیان 141 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور مومسن 43 ویں اوور میں 39 بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

رچی بیرنگٹن نے 26 اور میتھیو کراس نے ٹیم کے اسکور میں 20 رنز کا اضافہ کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، ناصر حسین نے 2 جب کہ شکیب الحسن، صابر رحمن اور مشرفی مرتضٰی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے تمیم اقبال، مشفق الرحیم اور شکیب الحسن کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 49ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔بنگلہ دیش کو اننگز کے آغاز میں ہی سومیا سرکار کی وکٹ سے محروم ہونا پڑا تھا۔

وہ دو رن بنانے کے بعد جوش ڈیوی کی گیند پر کیچ ہوئے۔تاہم اس کے بعد تمیم اور محمود نے 139 رنز کی اچھی شراکت قائم کی اور نصف سنچریاں بنائیں۔سکاٹ لینڈ کو دوسری کامیابی وراڈلا نے محمود اللہ کو 62 رنز پر آوٴٹ کر کے دلوائی۔تمیم پانچ رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے اور ڈیوی کی دوسری وکٹ بنے۔ انھوں نے ایل بی ڈبلیو کے فیصلے کے خلاف ریویو کا سہارا بھی لیا لیکن امپائر کا فیصلہ برقرار رہا۔

انھوں نے 95 رنز کی اس اننگز کے دوران ایک روزہ کرکٹ میں چار ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ تمیم شکیب الحسن کے بعد اس سنگِ میل تک پہنچنے والے دوسرے بنگلہ دیشی ہیں۔مشفق الرحیم نے 42 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انھیں 38ویں اوورز میں ایونز نے آوٴٹ کیا۔اس کے بعد شکیب الحسن نے صابر رحمن کے ساتھ مل کر 71 رنز کی شراکت قائم کی اور مزید کسی نقصان کے بغیر ٹیم کو فتح دلوا دی۔ شکیب نصف سنچری بنانے کے بعد 52 جبکہ صابر 42 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ سکاٹ لینڈکی طرف سے جوش ڈیوی نے دو جبکہ ای این وراڈلااور ایوانز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سکاٹ لینڈ نے کائل کوئٹزرکو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :