پیرس فیشن ویک کا دوسرا دن بیلجئیم کے ڈیزائنر درائز وان نوٹن کے نام رہا

جمعرات 5 مارچ 2015 12:20

پیرس فیشن ویک کا دوسرا دن بیلجئیم کے ڈیزائنر درائز وان نوٹن کے نام رہا

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)پیرس فیشن ویک کا دوسرا دن بیلجئیم کے ڈیزائنر درائز وان نوٹن کے نام رہا۔ خوبصورت لباس کے ساتھ پس پردہ موسیقی کی بجائے گلوکاراوٴں کی آواز میں گائے گانے کو بے حد سراہا گیا۔

(جاری ہے)

وان نوٹن کے آنے والے موسم سرما کے ملبوسات کے بارے ایک سے بڑھ کر ایک کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ وہ خوبصورت نمونوں اور بہترین سوتی اور ریشمی کپڑے استعمال کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شوخ رنگوں نے ان کے ملبوسات کی خوبصورتی میں اضافہ کیا۔ وان نوٹن نے پس پردہ موسیقی کی بجائے امریکی گلوکارہ بیونسے، برطانوی کیٹ بش اور جین برکن کی آوازوں میں گائے گانے کو استعمال کیا۔