چیئرمین پی سی بی شہر یار خان واہگہ بارڈر کے راستے بھارت چلے گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 12:28

چیئرمین پی سی بی شہر یار خان واہگہ بارڈر کے راستے بھارت چلے گئے

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان واہگہ بارڈر کے راستے بھارت چلے گئے ۔ چیئرمین پی سی بی اپنے دورہ کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالمیا سے ملاقات کر کے ا نہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور دسمبر میں یو اے ای میں طے شدہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے شیڈول کی تصدیق کے حوالے سے بات چیت کریں گے ۔

(جاری ہے)

شہر یار خان کی دورہ بھارت کے دوران دیگر حکومتی ذمہ داران سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جس میں پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :