امریکا میں کی گئی فیس بک پوسٹ پر امریکی کو یو اے ای میں جیل میں ڈال دیا گیا

جمعرات 5 مارچ 2015 12:37

امریکا میں کی گئی فیس بک پوسٹ پر امریکی کو یو اے ای میں جیل میں ڈال دیا ..

امریکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ2015ء) ایک امریکی مکینک کو امریکا میں کی گئی حساس نوعیت کی فیس بک پوسٹ کرنے پر متحدہ عرب امارات میں جیل میں ڈال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 30 سالہ ریان پیٹ یواے ای کی ایک کمپنی گلوبل ائیروسپیس لاجسٹک میں کام کرتا ہے۔ امریکہ میں اس نے فیس بک پر اپنی کمپنی اور انتظامیہ کے خلاف توہین آمیز کمنٹ کیے۔ ریان جیسے ہی واپس آیا اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اس پر مالکان اور انتظامیہ کے خلاف توہین آمیز کمنٹ کرنے کا الزام ہے۔ ریان پریہ بھی الزام ہے کہ اس نے اپنے کمنٹ میں عربوں کو غلیظ کہا ہے۔الزام ثابت ہونے پر اسے 5 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ریان اس وقت ضمانت پر رہا ہو چکا ہے۔ اس نے تسلیم کیا کہ وہ اتنا چالاک نہیں جتنا اسے ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ وہ تو لوگوں کو اپنی کمپنی میں کام کرنے کے حوالےسے متنبہ کر رہا تھا۔

ریان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کمپنی کو چھوڑنا چاہتا ہے۔ اسے کمر درد کی شکایت ہے ، امریکی ڈاکٹروں کے مطابق یہ مسائل اس کے کام کی وجہ سے ہے جبکہ اس کی کمپنی نے اسے مشورہ دیا کہ وہ یو اے ای کے ڈاکٹروں سے چیک اپ کرائے۔ ریان کو اس بات پر بھی غصہ تھا کہ کمپنی نے اس کی تنخواہ کو روک لیا تھا۔ ریان کی منگیتر نے ریان کی قانونی امداد کے لیے گوفنڈ می ڈاٹ کام پر ایک مہم شروع کی ہے جہاں ریان کے دفاع میں قانونی جنگ لڑنے کے لیے 45 ہزار ڈالر میں سے 15 ہزار ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔ریان کی منگیتر کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانہ ابھی خود نہیں جانتا کہ اس مقدمے کو کس طرح ہینڈل کرے۔

متعلقہ عنوان :