پشاور : خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پولنگ کے عمل کو تیسری بار روک دیا گیا ہے، تاہم اپزیشن نے پولنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے حکومت کے سامنے دو شرائط رکھ دیں۔

جمعرات 5 مارچ 2015 12:40

پشاور : خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پولنگ کے عمل کو تیسری بار روک دیا ..

پشاور(اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پولنگ کا عمل تیسری بار روک دیا گیا ، اپوزیشن نے پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کروانے کے لیے دو شرائط رکھ دی ہیں، جن میں سے پہلی شرط یہ ہے کہ بیلٹ پیپرز پر الیکشن کمشنر کے دو دستخط ہوں گے جبکہ دوسری شرط کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے 4 بیلٹ باکس رکھے جائیں ، تاہم حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے دی گئیں دونوں شرائط کو ماننے سے انکار کر دیا ہے. جس کے باعث اسمبلی میں پیچیدہ ماحول جنم لے رہا ہے. اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی کے پی کے میں دھاندلی کا دعویٰ کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :