ون ڈے میچ میں ٹرپل سینچری ناممکن نہیں رہی مایئکل کلار ک
جمعرات 5 مارچ 2015 13:02
پرتھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ آج کل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کسی بلے باز کا ٹرپل سینچری بنانا خارج از امکان نہیں رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان کے خلاف 275 رنز کی ریکارڈ فتح کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ورلڈ کپ پول 'اے' کے اس میچ میں آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر (178 رنز) ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سینچری سکور کرنے والے پانچویں بلے باز بنتے بنتے رہ گئے۔
یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور کا اعزاز انڈیا کے روہیت شرما کے پاس ہے ، جنہوں نے گزشتہ سال نومبر ، کولکتہ میں سری لنکا کے خلاف 264 رنز سکور کیے تھے۔حال ہی میں یہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں 215 رنز بنائے۔(جاری ہے)
دلچسپ بات یہ ہے کہ چاروں ڈبل سینچریاں 2010 کے بعد بنیں۔کلارک کے مطابق اب 50 اوورز کے کھیل میں کسی بلے باز کا ٹرپل سینچری بنانے پر تعجب نہیں ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں یہ سنگ میل عبور کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کئی جارحانہ بلے باز موجود ہیں۔'ڈیوڈ وارنر، کرس گیل یا پھر اے بی ڈویلئرز جیسے بلے باز میرے خیال میں چھوٹے سائز کے میدان میں ایسا ہونا ممکن ہے'۔'اس کے لیے آپ کوغالباً اوپنر آنا ہو گا تاکہ آپ کے پاس کھیلنے کیلئے پورے 50 اوورز ہوں۔اس کھیل میں آج کل ہم ہر قسم کے شاٹس، گیندیں اور جارحیت دیکھ رہے ہیںمزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.