لوٹ کھسوٹ کی سیاست کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے ،میر حسین کیریو

جمعرات 5 مارچ 2015 13:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما میر حسین کیریو نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی کے رہنما جنید اصغر علی جونیجو کی کامیابی کے بعد ضلع سانگھڑ کی ہر گلی میں جئے بھٹو کے نعرے بلند ہوں گے، ضلع سانگھڑ میں مخالفین کا صفایا ہوگا، لوٹ کھسوٹ کی سیاست کے خاتمہ کا وقت آگیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی میر حسن کیریو، رانا راشید راجپوت نے جھول، سانگھڑ، جام نواز علی حلقے سے ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان کی تاریخ میں شازیہ مری نے مخالفین کو شکست دیکر ضلع سانگھر میں فنکشنل مسلم لیگ کا خاتمہ کیا، دمادم مست قلندر کے ساتھ عوامی پارٹی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ اب ضلع سانگھڑ کے ہر گلی کوچے میں جئے بھٹو کے نعرے بلند ہوں گے، آئندہ الیکسن میں مخالفین کا صفایا ہوگا۔