گنے کے واجب نرخ کے لئے پیپلز پارٹی آبادگاروں کے ساتھ میدان میں نکلنے کو تیار ہے، علی احمد پلیپوٹو

جمعرات 5 مارچ 2015 14:09

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر علی احمد پلیپوٹو نے کہا ہے کے گنے کے واجب نرخ کے لئے پیپلز پارٹی آبادگاروں کے ساتھ میدان میں نکلنے کو تیار ہے،گھوٹکی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار بھٹو وقت آنے پر سیاست کے میدان میں آئیں گیاور اس وقت کا انتظار ہے،انہوں نے کہا کے ڈاکٹر مرزا اور زرداری میں مال پر جھگڑا ہے،پیپلز پارٹی کے حکمرانوں کا عوام سے نہیں کرپشن کے پئسوں سے لگاؤ ہے،انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی شھید بھٹو اکیلی نہیں ہوئی مگر جو انکے موقف کے ساتھ سہمت ہوگا پیپلز پارٹی شہید بھٹو اس سے اتحاد کرے گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں علی احمد پلیپوٹو نے کہا کے گھوٹکی ضلع کے صنعتی ادارون میں مقامی افراد کے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں مگر یہاں مسے منتخب نمائندگان اور اپوزیشن مکمل طور پر خاموش ہے ،ان اداروں سے کوئی کچھ پوچھنے کو تیار نہیں،اس موقع پر پیپلز پارٹی ش بھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اسلم شاھ،ضلعی رہنما محمد ملوک بھٹو،عبدالحئی ساوند،محراب لغاری اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :