گھوٹکی کے ہائی اسکول میں مقرر جونئیر گریڈ کے ہیڈ ماسٹر نے سیکریٹری تعلیم کے احکامات کو ٹھکرا دیا

جمعرات 5 مارچ 2015 14:09

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) گھوٹکی کے ہائی اسکول میں مقرر جونئیر گریڈ کے ہیڈ ماسٹر نے سیکریٹری تعلیم کے احکامات کو ٹھکرا دیا،سیکریٹری تعلیم کے دستخط سے مقرر ہونے والے سینئر ہیڈ ماسٹر کو چارج دینے سے انکار کے بعد واپس کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل حکومت سندھ کے سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کی جانب سے گھوٹکی کے این ڈی اے وی ہائی اسکول میں سترہ گریڈ کے ہیڈ ماسٹر کی خالی پوسٹ پر سینئر افسرمنظور احمد لغاری کو بطور ہیڈ ماسٹر مقرر کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے جس پوسٹ پر سولہ گریڈ کا ہائی اسکول ٹیچر لطف اللہ ملک سیاسی تعلقات کے بنا پر مقرر تھا،ادہرنئے مقرر ہونے والے سینئر ہیڈ ماسٹر منظور احمد لغاری نے پریس کلب گھوٹکی پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کے سیکریٹری تعلیم کے احکامات پر مذکورہ اسکول میں تعیناتی ہونے کے بعد چارج کے حصول کے لیئے چار روز قبل اسکول پہنچے تو سابقہ جونیئر ہیڈ ماسٹر لطف اللہ ملک نے چارج دینے کے بجائے اسکول کا تمام رکارڈ اپنے قبضے میں کرنے کے بعد چار
روز کی چھٹی پر چلے گئے اور چارج نہیں دی جس کے بعد وہ دوبار چارج لینے کے لیئے گذشتہ روز اسکول گئے تو انہیں چارج دینے سے انکار کردیا،انہوں نے سیکریٹری تعلیم سے مطالبہ کیا کیسیاسی بنیادوں پر مقرر اور سیکریٹری کے احکامات کو ٹھکرانے والے جونیئر ہیڈ ماسٹر لے خلاف کاروائی کر کے انہیں چارج دلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :