سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول قبول کر لیا، الیکشن کمیشن کو ترمیم شدہ شیڈول ساڑھے 4 بجے تک چیمبر میں جمع کروانے کی ہدایات

جمعرات 5 مارچ 2015 14:53

سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول قبول کر لیا، ..

اسلام آباد(اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر وزیر اعظم کے خلاف دی گئی درخواست کی سماعت جاری ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیا جانے والا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کا شیڈول سپریم کورٹ نے قبول کر لیا ہے جس کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات 25 اپریل 2015 ء کو کروائے جائیں گے کنٹونمنٹ بورڈ کی ووٹر فہرستوں میں 4 سے 5 لاکھ نئے ووٹرز شامل کیے جائیں گے، جبکہ صوبوں کے لیے دیا گیا شیڈول سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہفایات جاری کی ہیں کہ سندھ اور پنجاب کا ترمیم شدہ شیڈول ساڑھے 4 بجے تک چیمبر میں جمع کروایا جائے.

ملک بھر میں 43 کنٹونمنٹ میں ووٹرز کی فہرست کو اپ گریڈ کیا جائے گا عدالت کا کہنا تھا کہ جمہوریت زندہ باد، 1951 کی مشینوں سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہو گی، عدالت کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے کو کل تک نمٹا لیا جائے گا