صرف منتخب کام ہی کرتا ہوں، بپی لہری

جمعرات 5 مارچ 2015 14:54

صرف منتخب کام ہی کرتا ہوں، بپی لہری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) بالی ووڈ گلوکار اور موسیقار بپی لہری نے کہا ہے کہ وہ صرف منتخب کام ہی کرتے ہیں۔ بالی ووڈ گلوکار بپی لہری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں بطور پلے بیک گلوکار منتخب کام کرنے کیلئے آئے ہیں تاکہ انہیں اچھی پہچان ملے. وہ بہتر کام کے ذریعہ مداحوں کے دل میں گھر کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ دو فلموں''گھوکیٹو'' اور ''ہنٹررز303'' کیلئے گانے ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ ان کی وجہ شہرت گانے''تماتما لوگے'' ''یاد آرہا ہے'' اور''اولالا'' بنے۔