Live Updates

سینٹ انتخابات سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگیا ، شہباز شریف

جمعرات 5 مارچ 2015 15:20

سینٹ انتخابات سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگیا ، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات سے بڑا جمہوری مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا‘ سینٹ انتخابات سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگیا ہے‘ وزیراعظم نواز شریف کا سعودی فرمانرواء نے پرتپاک استقبال کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سعودی فرمانرواء کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ جس طرح سعودی فرمانرواء نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے دل میں پاکستانی عوام کیلئے بے پناہ محبت اور احترام ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سعودی قیادت اور عوام نے پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم دہرایا ہے۔ سعودی عرب کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج رات بڑا جمہوری مرحلہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔ سینٹ انتخابات کے بعد جمہوریت کی گاڑی مزید آگے بڑھے گی اور جمہوریت مزید مضبوط ہوجائے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :