لاہور ہائیکورٹ بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف ہفتہ وار یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا

جمعرات 5 مارچ 2015 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف ہفتہ وار یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا،ہر جمعرات کو وکلاء سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوں گے۔فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بارکے جنرل ہاوس اجلاس میں وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام آئین سے انحراف اور ملک میں متوازی عدالتی نظام قائم کرنے کی کوشش ہے جسے وکلاء مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وکلاء ،منشیوں اور سائلین کے لئے بائیو میٹرک نظام اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری احمد قیوم نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف ،سکیورٹی کا بائیو میٹرک نظام اپنانے کے حق میں اور نامور وکلاء کو ملنے والی تین سے زیادہ لیگل ایڈوائزریوں کے خلاف تین متفرق قرار دادیں پیش کیں جسے وکلاء نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :