نوید رسول مرزا ایڈووکیٹ جنرل پنجا ب تعینات ،کل باضابطہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے

جمعرات 5 مارچ 2015 16:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)کیپٹن (ر) نوید رسول مرزا کو ایڈووکیٹ جنرل پنجا ب تعینات کر دیا گیا ۔ محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور نوید رسول مرزا کل( جمعہ) کو باضابطہ طو رپر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

نوید رسول مرزا مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ سابق سیکرٹری دفاع و کیبنٹ فیض رسول مرزا کے بھائی ہیں۔یاد رہے کہ یہ عہدہ حنیف کھٹانہ کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا۔