سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، بلوچستان کے علاوہ کہیں بھی پولنگ کا عمل مکمل نہیں ہو سکا، سندھ اسمبلی کا مر کزی دروازہ بند ،کے ہی کے میں پولنگ کے وقت میں توسیع

جمعرات 5 مارچ 2015 16:12

سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، بلوچستان کے علاوہ کہیں بھی ..

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد بلوچستان کے علاوہ کسی بھی صوبے میں پولنگ کا عمل مکمل نہ ہونے کی خبرں سامنے آئی ہیں پنجاب اسمبلی میں 338 ووٹوں میں سے 335 وٹ کاسٹ کیے گئے ، سندھ میں 167 میں سے 148 ووٹ کاسٹ کیے گئے ہیں جبکہ کے پی کے میں دھاندلی کا عمل 11 بجے سے رکے رہنے کے باعث صرف 9 اراکین ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکے ہیں ، چاروں صوبوں میں سے صرف بلوچستان میں تمام ووٹ کاسٹ کیے گئے ہیں بلوچستان اسمبلی میں کاسٹ کیے جاے والے ووٹوں کی کُل تعداد 65 ہے، تاہم کے پی کے میں پولنگ کے لیے وقت بڑھا دیا گیا ہے ، جبکہ فاٹا میں انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کر دیا گیا ہے.