ذاتی عنادیا ضد؟،سر فراز احمدکو پاکستانی فائنل الیو ن میں شامل نہ کر نے کی وجہ سامنے آگئی

جمعرات 5 مارچ 2015 16:46

ذاتی عنادیا ضد؟،سر فراز احمدکو پاکستانی فائنل الیو ن میں شامل نہ کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازسرفرازاحمد کو قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر ٹیم منیجمنٹ کو تنقید کا سامناہے لیکن اب سرفراز احمد کو شامل نہ کیے جانے کی اندرونی وجہ سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سرفرازاحمد کی وقاریونس یا مصباح الحق سے کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی جسے اْنہوں نے دل پر لے لیا اور اب انہیں نشان عبرت بنانے کے لئے لگے ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کی ہدایات کے باوجود سرفرازاحمد کو موقع نہیں دیاگیا اور اب معاملات مزید بگڑچکے ہیں۔ ناصر جمشید مسلسل تین میچ میں فلاپ ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود اس پر اعتماد برقرار ہے ، حتیٰ کہ چیف سلیکٹر وقار یونس نے تو یہاں تک کہہ دیاکہ سرفراز احمد اوپنر بھی ہیں ، اْنہیں معلوم نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس بیان سے اندازہ کیاجاسکتاہے کہ آخر کیونکر چیف سلیکٹر سرفرازاحمد کے کھیل سے ہی ناواقف ہیں۔

تین میچوں میں ناصر جمشید ایک ہی سٹائل میں پل شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے بیٹنگ کوچ کیا کررہے ہیں، گرینڈ فلاور سے بھی پوچھنا چاہیے کہ آپ سات لاکھ روپے کس چیز کے لے رہے ہیں اور عین ممکن ہے کہ آئندہ میچوں میں بھی سرفراز کو ٹیم میں شامل نہ کیاجائے بلکہ یونس خان کو دوبارہ واپس لے آئیں اور اوپننگ صہیب مقصودیا کسی اور سے کرالی جائے۔