انگلش پریمیئر لیگ ، سوانسی کے سٹرائیکر شدت غم سے بے ہوش ہوگئے

جمعرات 5 مارچ 2015 17:00

انگلش پریمیئر لیگ ، سوانسی کے سٹرائیکر شدت غم سے بے ہوش ہوگئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) انگلش فٹبال پریمئیر لیگ میں سٹرائیکر ٹیم کی ہار کو برداشت نہ کر سکا اور غم سے نڈھال گراوٴنڈ میں گر کر بے ہوش ہو گیا۔

(جاری ہے)

لندن میں انگلش پریمئیر لیگ کے میچ میں سوانسی اور ٹوٹنم کی ٹیمیں مدمقابل تھیں ، میچ کے اختتامی لمحات میں ٹوٹنم ٹیم کو تین دو کی برتری حاصل تھی کہ سوانسی ٹیم کے فرانسیسی سٹرائیکر بافٹیمبی گومز کھیل کے دوران اچانک گراوٴنڈ میں گر پڑے جس کے بعد انہیں فوری جلد ہی سٹریچر پر لٹا کر طبی مدد کی گئی۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ٹیم ذرائع کے مطابق کھلاڑی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ گومز اس سے پہلے بھی 2009 میں میچ کے دوران گراوٴنڈ میں گر کر زخمی ہو گئے تھے۔