امریکن آئس ہاکی ، ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز نے نیویارک رینجرز کو شکست دے دی

جمعرات 5 مارچ 2015 17:00

امریکن آئس ہاکی ، ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز نے نیویارک رینجرز کو شکست دے دی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) امریکن آئس ہاکی لیگ کے اہم میچ میں ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز کی ٹیم نے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دے دی۔ امریکہ میں جاری آئس ہاکی لیگ میں میزبان ڈیٹریوٹ اور نیویارک کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ایک ایک گول سے برابر کیا۔ اضافی وقت میں بھی کھلاڑیوں نے جیت کے لیے خوب زور لگایا۔ اضافی وقت کے ختم ہونے سے دس سیکنڈز پہلے میزبان ڈیٹریوٹ کی ٹیم نے نیویارک کے خلاف گول سکور کر کے فتح اپنے نام کر لی۔

متعلقہ عنوان :