نیو یارک کے مئیر نے مسلمانوں کو خوشخبری سنا دی، عید الفطر اور عید الاضحی کی چھٹیاں تعلیمی کیلنڈر میں شامل کرنے کا اعلان

جمعرات 5 مارچ 2015 17:27

نیو یارک کے مئیر  نے مسلمانوں کو خوشخبری سنا دی،  عید الفطر اور عید الاضحی ..

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : نیو یارک کی حکو مت نے مسلمان طلبا و طالبات کے لیے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی چھٹیاں تعلیمی کیلنڈر میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مسلامن طلبا کو اپنے دو مذہبی تہوار منانے لیے سکولوں اور کالجوں سے چھٹیاں نہیں لینا پڑیں گی، غیر ملکی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ نیو یارک کے مئیر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے کیا گیا ہے ، اس فیصلے پر مسلمان طلبا بہت خوش ہیں کہ اب ان کو عید منانے کے لیے سکولوں سے چھٹیاں نہیں لینا پڑیں گی جس کے باعث ان کا تعلیم کا بھی حرج نہیں ہو گا.

متعلقہ عنوان :