پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا ایس ایس پی ناصر آفتاب کو خیرپور کو امن کا گہوارہ بنانے پر خراج تحسین

جمعرات 5 مارچ 2015 17:43

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے صدر زاہد حسین راجپوت نے کہا ہے کہ خیرپور ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے والے ایس ایس پی ناصر آفتاب ۔

(جاری ہے)

ایس پی ساجد کھوکھر ،ایس پی سٹی مسعود بنگش سمیت دیگر پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی جانب سے بارہ مارچ کو ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی جائے گی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو شیلڈز پیش کی جائیں گی ۔

پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد حسین راجپوت کا کہنا تھا کہ قوموں کی تقدیر اور علاقے کی ترقی امن و امان کی بہتر صورتحال پر منحصر ہے خیرپور ضلع میں امن قائم ہونے سے کاروباری حضرات سکون سے انویسٹمنٹ کر رہے ہیں تاکہ خیرپور ضلع ترقی یافتی شہروں میں شمار ہو ۔اجلاس میں لالا عبدالغفار شیخ۔شاہنواز میمن،مجاہد حسین راجپوت۔اعجاز وسان۔صوفی اسحاق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔