سینٹ انتخابات، مسلم لیگ ن کے اسلام آباد سے 2 اور پنجاب میں 11 امیدوار کامیاب

جمعرات 5 مارچ 2015 17:45

سینٹ انتخابات، مسلم لیگ ن کے اسلام آباد سے 2 اور پنجاب میں 11 امیدوار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ2015ء) مسلم لیگ نون نے پنجاب اسمبلی میں صفایا کر دیا۔ سینٹ کی تمام گیارہ سیٹیں جیت لیں۔ ٹیکنوکریٹ اور علما کی سیٹوں پر راجہ ظفرالحق اور پروفیسر ساجد میر کامیاب ہو گئے۔ خواتین کی دو نشتوں پر مسلم لیگ نون کی بیگم نجمہ حمید اور عائشہ رضا نے کامیابی حاصل کر لی۔ جنرل نشستوں پر نون لیگ کے مشاہد اللہ خان ، پرویز رشید اور چوہدری تنویر جیت گئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نو کے جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم ، غوث خان نیازی، سلیم ضیا اور سید نہال ہاشمی بھی سینٹر منتخب ہو گئے۔ پنجاب اسمبلی میں مجموعی طور پر 335ووٹ کاسٹ ہوئے مسلم لیگ نون اور اتحادیوں کی طرف سے 315ووٹ جبکہ پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کی جانب سے 20ووٹ ڈالے گئے۔ مسلم لیگ نون نے وفاق کی دونوں سیٹیں بھی جیت لیں۔ اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی نے میدان مار لیا اقبال ظفر جھگڑا نے 211 ووٹ حاصل کئے۔