نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں

جمعرات 5 مارچ 2015 17:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے#صدر جب سٹیڈیم پہنچے توقائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل خان طاہر جاوید خان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے#ہارس اینڈ کیٹل شو کے آغاز میں صدر پاکستان کی آمد پر قومی ترانہ بجایا گیا#ایچی سن کالج کے گھڑسوار دستے نے ملی نغموں کی دھنوں پر اجازت طلب کی جس کے بعد شو کاباقاعدہ آغاز ہوا#گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، بلوچستان، سندھ، خیبرپختون خواہ اور پنجاب سے آئے ہوئے بچوں نے یونٹی ڈانس پیش کرکے قطار وں میں کھڑے ہوکر پاکستان کا نقشہ بنایا جس پر ناظرین نے تالیاں بجاکر بھرپور داد دی#کیول کیڈ میں بیل، گائے، بھینس، بھیڑ اور بکری کی مختلف نسلوں کی نمائش نے شائقین کو محظوظ کیا #ہر صوبے کی نمائندگی پر مبنی خوبصورت فلوٹوں کے ساتھ مقامی لوک رقص نے عجیب سماں باندھ دیا#اس موقع پر پاکستان رینجرز کے ڈرل دستے نے خوبصورت پریڈ پیش کی#نیزہ بازی کے مظاہروں اور گھوڑڈانس نے شو کی رونق کو دوبالا کردیا#پاکستان رینجرز کے موٹرسائیکل سکوا ڈ اور ملٹری پولیس کے گھڑسواروں نے بازی گری کے انوکھے کرتب پیش کئے#قائمقام گورنر پنجاب نے صدرمملکت کو یادگاری سووینئراور تصویری البم پیش کی۔