بھارت میں سری لنکا سے آئی تبلیغی جماعت پر حملہ، 3 افراد زخمی

جمعرات 5 مارچ 2015 19:19

بھارت میں سری لنکا سے آئی تبلیغی جماعت پر حملہ، 3 افراد زخمی

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مارچ۔2015ء) بھارت میں سری لنکا سے آئی تبلیغی جماعت پر حملہ تین افراد زخمی. بھوپال شہر کے منڈی دیپ میں ایک شر پسند نے تبلیغی جماعت پرحملہ کر دیا جس میں جماعت کے تیں افراد زخمی ہو گئے ہیں. زخمیوں کو پولیس نے نیشنل اسپتال میں داخل کرا دیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے. ذرائع کے مطابق پولیس نے دفعہ 307 کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے.

(جاری ہے)

واقعے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن عارف مسعود ، شہر قاضی مشتاق علی ندوی ، آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن کے میڈیا سکریٹری انعام الرحمٰن نے تبلیغی جماعت پر حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے. انہوں نے حکومت و انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مجرمین پر سخت اور فوری کاروائی کی جائے. انہوں نے اس موقع پر دیگر مسلم تنظیموں کے ذمہ داران سے گزارش کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلومین کو انصاف دلانے اور مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوشش کریں.

متعلقہ عنوان :