Live Updates

شاہد آفریدی نے عمران خان کو شوکت خانم کیلئے 15 کروڑ عطیہ کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی، تحریک انصاف

جمعرات 5 مارچ 2015 20:19

شاہد آفریدی نے عمران خان کو شوکت خانم کیلئے 15 کروڑ عطیہ کی کوئی پیشکش ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف نے نامور کرکٹر شاہد آفریدی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مابین ملاقات کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد آفریدی نے سینٹ کے ٹکٹ کے حصول کی خاطر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کیلئے پندرہ کروڑ روپے عطیہ کرنے کی پیشکش نہیں کی۔ اس حوالے سے زیر گردش تمام خبریں اور اطلاعات بالکل غیر حقیقی اور بے بنیاد ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات