سینیٹ انتخاب، نوا زشریف ‘ فہمیدہ مرزا ‘ امین فہیم پرویز الٰہی ‘ شیخ رشید ‘ جمشید دستی اور ظفر اللہ جمالی سمیت درجنوں ارکان نے نے ووٹ نہیں ڈالے
جمعرات 5 مارچ 2015 20:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) سینٹ کے انتخابات میں وزیر اعظم نوا زشریف ‘ سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ‘ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم ‘ مسلم لیگ (ق ) پنجاب کے صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ‘ آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی اور سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی سمیت درجنوں ارکان اسمبلی نے ووٹ نہیں ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوا زشریف سعودی عرب کے سرکاری دورے کی وجہ سے جبکہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کراچی میں اپنے بھائی عبدالرحمن جمالی کی علالت کی وجہ سے سینٹ کے انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکے۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہٰی کے ووٹ ڈالنے کیلئے نہ آنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا سٹاف چوہدری پرویز الہٰی سے فون پر رابطے کی کوشش کرتا رہا لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ ووٹ ڈالنے کیلئے قومی اسمبلی نہ آنے والوں میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ‘ آزاد رکن جمشید دستی‘ ملتان سے عامر ڈوگر سمیت دیگر درجنوں ارکان شامل ہیں۔شیخ رشید جمشید دستی اور عامر ڈوگر نے پہلے ہی بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.