اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئیے ہیں حکومت ان کی پاسداری کرے،کرن البیلی،

خواتین کواپنے حقوق کے حصول کیلئے نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو ہتھیار بنانا ہو گا،خطاب

جمعرات 5 مارچ 2015 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر دستکاری کرن البیلی نے کہا ہے کہ دین اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئیے ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کو ان حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام منظور شدہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرا نا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاگیر درانہ نظام نے خواتین کے حقوق کو پامال اور خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں،خواتین کواپنے حقوق کے حصول کیلئے نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو ہتھیار بنانا ہو گا جبکہ تعلیم یافتہ اور با شعور خواتین کو جاگیر درانہ نظام کے خلاف انقلاب انگیز اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے خواتین کو ہنر مند بنا کر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میسو گرومنگ سسٹم مستحق غریب خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشی طور پر مضبوط کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔علاوہ ازیں معاشرے میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے میسو گرومنگ سسٹم ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :