سینیٹ انتخاب، پنجاب میں پیپلز پارٹی کوئی نشست حاصل نہیں کر سکی

جمعرات 5 مارچ 2015 22:07

سینیٹ انتخاب، پنجاب میں پیپلز پارٹی کوئی نشست حاصل نہیں کر سکی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مارچ۔2015ء) پنجاب میں پیپلز پارٹی کوئی نشست تو حاصل نہیں کر سکی لیکن حکومتی ایوانوں کو جھٹکا دینے میں کامیاب ضرور ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے ندیم چن مسلم لیگ ن کے 10 ووٹ لے گئے۔پنجاب اسمبلی میں ن لیگ سینیٹ کی تمام 11 نشستیں جیت گئی تاہم مسلم لیگ ن کے ووٹ توڑنے میں پیپلز پارٹی ایک حد تک کامیاب رہی۔ ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی کے 8 مسلم لیگ ق کے 8 اور آزاد چار اراکین کے ساتھ 30 ووٹ حاصل کیئے۔

(جاری ہے)

جن میں سے 3 ووٹ مسترد قرار پائے یوں ندیم چن ن لیگ کے 10 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ ندیم اٖفضل چن کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی ہوتی تو وہ ضرور کامیاب ہوتے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے نوشیر لنگڑیال بھی مسلم لیگ ن کا ایک ووٹ توڑنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ خواتین کی نشست پر ثروت ملک ن لیگ کے ہی چار ووٹ لینے میں کامیاب ہوئیں۔ ن لیگ کے رہنما ووٹوں کے ٹوٹنے پر مختلف جواز دیتے رہے۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے نتائج میں اپنی شکست کو بھی جیت قرار دیتے ہوئے اسمبلی کی سیڑھیوں پر نعرے لگائے اور بھنگڑے ڈالے۔

متعلقہ عنوان :