ایل این جی کی درآمد سے عوام اور صنعت کو ریلیف ملے گا جو موجودہ حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہوگا‘ شاہد رشید بٹ
جمعرات 5 مارچ 2015 23:21
لاہور ) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء (تاجر رہنما ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے عوام اور صنعت کو ریلیف ملے گا جو موجودہ حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہوگا۔ توانائی کے حصول کیلئے ایل این جی سے سستا اور فوری حل ممکن نہیں نہ ہی ایل این جی معاہدوں کیلئے اس سے مناسب موقع دستیاب ہو گا۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور نجی شعبہ پاکستان کی توانائی کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ کر رہے ہیں۔
ایک ٹرمینل پاکستان کی ضروریات کیلئے ناکافی ہے اسلئے ہنگامی بنیادوں پر مزید ٹرمینلز بنائے جائیں۔ آبی سٹوریج اور ری گیسیفیکیشن یونٹ کی مدد سے جلد کام شروع کیا جا سکتا ہے مگر زمین پر بنائے گئے ٹرمینل میں توسیع کی گنجائش ہوتی ہے۔(جاری ہے)
حکومت اور نجی شعبہ نئے ٹرمینلز کی تعمیر جبکہ سرکاری اور نجی کمپنیاں پانی کے جہازوں کو بھی ایل این جی پر منتقل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں۔
شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ہماری 35 فیصد سے زیادہ آبادی نیشنل گرڈ سے کٹی ہوئی اور بجلی سے محروم ہے۔ ٹینکروں کے ذریعے دور مقامات پر ایل این جی پہنچا کر انکی زندگیاں بدلنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ نے پہلے دو ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں دگنی ایل این جی خریدی ہے اور جو 2016 تک 61 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی جبکہ ایشیائی ممالک امسال 187 ملین ٹن ایل این جی خریدیں گے۔ طلب میں کمی کے باوجود عالمی سطح پر ایل این جی کی فروخت میں سالانہ پانچ فیصد اضافہ ہو رہا ہے جو 2025 تک چار سو ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.