بغیراطلاع غیر حاضر سرکاری ملازمین کی فہرست طلب،

مختلف محکموں میں سینکڑوں ملازمین کا ایک ماہ سے زائد دورانیہ غیر حاضر ہونے کا انکشاف

جمعرات 5 مارچ 2015 23:24

بغیراطلاع غیر حاضر سرکاری ملازمین کی فہرست طلب،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء)اطلاع کے بغیر غیر حاضر سرکاری ملازمین کی فہرست طلب کر لی گئی،حکومت پنجاب سے وابستہ ایک سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ پنجاب میں سیکورٹی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری محکموں میں گزشتہ ایک ماہ سے بغیر اطلاع دیئے ہوئے غیر حاضر تمام افراد کو ڈیٹا ہنگامی بنیادوں پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے لئے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز سے جواب طلب کیا گیا ہے۔